تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ
بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَقَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّـهِ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّـهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴿بقرہ، ٢٤٤﴾
ترجمہ: اور خدا کی راہ میں جنگ کرو اور خوب جانتے رہو کہ خدا (سب کچھ) سننے اور جاننے والا ہے.
تفســــــــیر قــــرآن:
1️⃣ خدا کی راہ میں جنگ، زندگی کی نعمت کا شکرانہ ہے.
2️⃣ کسی بھی عمل کی قدر و قیمت تب ہوتی ہے جب وہ اللہ کی راہ میں ہو.
3️⃣ انسان کا علم الٰہی پر ایمان رکھنا اور اس کی طرف متوجہ رہنا اسے راہ خدا میں جنگ کی ترغیب دلاتا ہے.
4️⃣ خدا کی راہ میں جہاد سے فرار کرنے والوں اور جہاد کی خلاف ورزی کرنے والوں کو خدا نے خبردار کیا ہے اور ڈرایا دھمکایا ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ